لسبیلہ (نمائندہ)ضلع لسبیلہ اور حب کا واحد بائی پاس کراچی و سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا حب بائی پاس پل نے بھی خطر ے کی گھنٹی بجا دی ہے حالیہ لسبیلہ اور حب گرد نواح میں موسلادھار اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم اسپیل وے سے خارج ہونے والے پانی اور گردونواح کے سیلابی ریلوں سے حب بائی پاس پل کے پلروں کی پروٹیکشن حفاظتی دیواریں پانی میں بہہ گئیں ہیں،محکمہ بی اینڈ آر ، این ایچ اے اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے اگر بر وقت توجہ نہیں دی تو کراچی بلوچستان کا واحد زمینی راستہ منقطع ہو نے کے ساتھ ساتھ کسی بھی وقت حادثہ رونماءہوسکتا ہے۔ ،زمینی رابطہ منقطع ہونے سے نہ صرف بلوچستان با الخصوص ضلع لسبیلہ میں اشیائے خوردو نوش کی قلت پیدا ہوگی جبکہ صنعت کاروں اور شپ بریکرز کو سخت مشکلات درپیش ہونگی۔
لسبیلہ : سیلابی ریلہ ‘حب بائی پاس پل نے خطر ے کی گھنٹی بجا دی
Aug 05, 2022