لدھیوالہ وڑائچ(حسیب آصف پندھیر سے ) لدھیوالہ وڑائچ اور کوٹ اسحاق میں سیوریج کی چھوٹی اور ناکارہ لائینوں کی وجہ سے نوے فیصد گلیاں اور بازار سیوریج کے پانی سے بھرے ہوئے ہیں،جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے میونسپل کمیٹی افسروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے جب بھی سینٹری ورکرز سے رابطہ کرتے ہیں وہ ہزاروں روپے رشوت مانگتے ہیں۔اس حوالے سے سی او میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ خالد رشید نے بتایا کہ دو لاکھ کی آبادی کے لئے سات سینٹری ورکرز ہیں اسکے علاوہ سیوریج کی چھوٹی لائینوں کی وجہ سے صفائی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے اور جو سینٹری ورکرز رشوت مانگتے ہیں مجھے بتایا جائے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
لدھیوالہ وڑائچ،کوٹ اسحاق کی گلیوں محلوں میں سیوریج کاپانی جمع
Aug 05, 2022