سرائے مغل(نامہ نگار) بجلی چوری پکڑنے والوں کی با اثر افراد نے ٹھکائی کر دی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او ہلہ سب ڈویژن سلیمان اکبر نے ٹیم کے ہمراہ نواحی گاوں محمد اسد کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑ لی اور ڈائریکٹ لگائی گئی تاریں اتار لیں ۔اسی اثنا بااثر شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے اتاری گئی تار چھین لی اور لےسکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لےا گےا ۔