قصور (نمائندہ نوائے وقت) زندہ قومیں اپنے وطن عزیر اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنےوالے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے یہ شہدا پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں شہدا ءپولیس کی قربانیوں کے باعث پولیس کا مورال بلند ہو اہے اور قانون کی بالادستی ہو رہی ہے اب تک قصور پولیس کے 33 افسران و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت اور محکمہ کے وقار کی خاطر شہادت کا مرتبہ حاصل کیا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب نے یوم شہداءپولیس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں تقریب میں خطاب کرتے کیا۔انہوں نے شہداءکی فیملیز سے خطاب کرتے کہا کہ آپ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔تقریب میں ڈی ایس پی سٹی حافظ سعید احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمود احمد، ایچ اوز ویگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔