مسلح افواج جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں:آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کشمیری شہداء کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کشیمریوں کی خودارادیت کی جدوجہد سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1095دن کا بدترین محاصرہ اور مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اس موقع پر مسلح افواج کی جانب سے کشمیر کے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن