وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مرسودی سے ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی آج کمبوڈیا میں 29ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رتنو مارسودی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے سے جڑے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیر خارجہ نے انڈونیشیا کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو پام آئل کی برآمدات کے لیے بروقت سہولت فراہمی پر انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے تشکر کا بھی اظہار کیا۔
During the meeting both FMs reaffirmed that ???????????????? bilateral relations were rooted in shared history, faith & culture. Both FM’s discussed:
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) August 5, 2022
➖Bilateral & regional issues of mutual interest
➖Means to further strengthen mutually beneficial cooperation.
???????????????????? #PakFMAtARF pic.twitter.com/sSY6Mo1oim
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے او آئی سی کے لیے تشویشناک امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ایشیا پیسیفک میں پیش رفت اور مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں اظہار خیال کیا گیا پاکستان اور انڈونیشیا کو بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک میں شامل کرنے کے لیے قریبی مشاورت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے ثقافتی تبادلوں کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے تمام جہتوں میں عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔