وزیر خارجہ کی انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

Aug 05, 2022 | 15:28

ویب ڈیسک
وزیر خارجہ کی انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ کی انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مرسودی سے ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی آج کمبوڈیا میں 29ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رتنو مارسودی  سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے سے جڑے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیر خارجہ نے انڈونیشیا کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو پام آئل کی برآمدات کے لیے بروقت سہولت فراہمی پر انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے تشکر کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے او آئی سی کے لیے تشویشناک امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ایشیا پیسیفک میں پیش رفت اور مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں اظہار خیال کیا گیا پاکستان اور انڈونیشیا کو بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک میں شامل کرنے کے لیے قریبی مشاورت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے ثقافتی تبادلوں کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے تمام جہتوں میں عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

مزیدخبریں