برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرز زمان انور اور انعام بٹ نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی جہاں 86 کلو کیٹگری کے فائنل میں انعام بٹ کے مدمقابل بھارتی ریسلر ہوں گے۔پاکستان کے عنایت اللہ نے نائیجیریا کے ریسلر کو چار صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی مگر انہیں سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے اپنی پہلی فائٹ میں اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کیرن کو گیارہ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی اور پھر آسٹریلوی ریسلر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔انعام بٹ نے 86 کلو کیٹگری میں مخالف ریسلر کو چاروں خانے چت کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی، جس میں بعد 86 کلو گرام کیٹگری میں فائنل میں اُن کے مد مقابل بھارتی ریسلر دیپک پونیا سے ہوں گے ۔
کامن ویلتھ گیمز:ریسلرز زمان اور انعام فائنل میں پہنچ گئے
Aug 05, 2022 | 20:42