لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا محمدحنیف کمبوہ، مولانا عابد حنیف، مولانا سمیع اللہ نے 6ستمبر ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراو¿نڈ کی تیاری سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب میںکہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے۔ دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے۔ امت مسلمہ کا 14 سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے۔ آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مو¿ثر عملدرآمد کروایا جائے کیوں کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عدم عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے قادیانی فتنہ کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں سے مسلمانوں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتاہے جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔ اجتماعات میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی ناپاک ارتدادی سر گرمیوں کو روکا جائے کیوں کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا تدارک دینی و آئینی تقاضا ہے۔ جب کہ ان قوانین پر عمل درآمد کروانا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔