لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے لیاقت سٹریٹ 14 پنج محل روڈ مزنگ میں گندگی کے ڈھیروں کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران ٹھنڈے کمروں سے نکل کر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیں تاکہ انہیں اصل حقائق سے آگاہی ہو سکے۔ ناظم شوکت کا کہنا تھا کہ اس گلی کا خاکروب غائب رہتا ہے جس کے باعث غلاظت کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ ڈینگی سمیت کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ انہوں نے ڈی سی لاہور سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طو رپر اس معاملے کا نوٹس لیں۔ اس علاقہ کا داروغہ ریاض، ندیم ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی جگہ کسی دوسرے داروغہ کو لگایا جائے۔