مریدکے(نامہ نگار) سابق چیئرمین اور پی پی 136 سے امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری ارشد ورک نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں این اے 113 سے مسلم لیگی پینل کلین سویپ کرےگا۔ انہوں نے یہ بات ”عوامی ڈیرہ “ پر نوجوانوں کے وفد سے گفتگو میں کہی۔ ارشد ورک کا کہنا تھا ہمارے قائد وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی شاندار سیاسی حکمت عملی اور ان تھک جدوجہد ہماری کامیابی کی بنیاد رکھے گی۔ پی پی 136میں ہم خود جبکہ امیدوار قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور اور حلقہ نارنگ سے چودھری حسان ریاض اپنی کامیابی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ حلقہ کے عوام کا ریسپانس بھی کافی حوصلہ افزا ہے۔ چودھری ارشد ورک کے مطابق مےاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ملک بھر میںسیاسی جوش و خروش اورعوامی سطح پر مسلم لیگ ن کی حمایت میںمزید تیزی آئے گی۔