مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) میاں شہباز شریف کا چھ اگست کا جلسہ کھڈیاں کو تاریخی بنائیں گے، لاہور، قصورتا بہاول نگر موٹروے جنوبی پنجاب کی عوام کےلئے انمول تحفہ ثابت ہو گا، اہلیان قصوروزیر اعظم شہباز شریف کی افتتاحی تقریب میں بھر پور شرکت کریں گے ، قصور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور رہے گا، آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا، ترقی و خوشحالی کا دور ہو گا، ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن ملک احمد سعید نے مصطفی آباد اور ان کے نواحی دیہات میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی چھ اگست کو کھڈیاں میں افتتاحی تقریب کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے کارکنان سے اظہار خیال کرتے کیا۔