ننکانہ صاحب(نامہ نگار)یوم شہدائے پولیس کے سلسلہ میں پولیس لائن ننکانہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداءپنجاب پولیس کے اہل خانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈی پی او صاعد عزیز، سینئر سول جج سید نصیر عباس، اسسٹنٹ کمشنر اللہ توکل وٹو، پولیس افسروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداءپر سلامی دی، ضلعی محکمہ پولیس کی طرف سے شہداءکے اہل خانہ کو گلدستے اور تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ڈی پی او صاعد عزیز اور دیگر مقررین نے کہا کہ ملک وقوم اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءہمارا فخر ہیں، پوری قوم اپنے شہداءکی قرض دار ہے جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہم گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں۔
پوری قوم اپنے شہداءکی قرض دار ہے : ڈی پی او ننکانہ
Aug 05, 2023