شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہدا ہماری آن بان شان ہے ہمارا فخر ہے اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے پوری قوم ان کی عظیم قربانیوں کو بھلا نہیں سکتی شہید زندہ ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے شیخوپورہ پولیس کی طرف سے یوم شہدا ءکی تقریب سے خطاب کرتے کیا تقریب میں ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت ،ڈپٹی کمشنر سرمد تےمور ، ملک اسلم بلوچ ، پیر اشرف رسول‘ ججز ، سیاسی سماجی رہنماء،تنظیموں کے سربراہ ،رانا عثمان اور ملک محمد بوٹا نے بھی شرکت کی ۔ ڈی پی او زاہد نواز مروت نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ شہدا ءکے ورثا ہمارے لئے قابل احترام ہے انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر وطن اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ان کی قربانیوں کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا قبل ازیں پولیس لائن شیخوپورہ میں شہدا کی یادگاروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہدا ءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔