شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی نائب صدر وسابق جنر ل سیکرٹری بار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چند روز قبل عوام کو روس سے سستے پٹرول کی خوشخبریاں سنانے والوں نے ایک بار پھر ”پٹرول بم“ گرا کر 23کروڑ عوام کا استحصال کیا ہے حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں ملک کو دیوالیہ ہونے کا ذمہ دار بھی عوام کو قرار دے کر سارابوجھ عوام پر ڈال دیاہے پٹرولیم قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کانیا طوفان لائیگا، ان خیالات کااظہارانہوں نے انصاف ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر وقاص سرور رامے سمیت دیگربھی موجودتھے۔
پٹرولیم قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کانیا طوفان لا ئیگا: مےاں علی بشےر
Aug 05, 2023