آئندہ عبوری وزیراعظم سندھ یا پنجاب سے ہوگا،عمران اسماعیل 

Aug 05, 2023


کراچی (این این آئی) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئندہ عبوری وزیراعظم کے سندھ یا پنجاب سے ہونے کا امکان ظاہر کردیا، اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے عبوری حکومت کے قیام کے لمبا ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں عمران اسماعیل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں آنے والا عبوری وزیر اعظم سندھ یا پنجاب سے ہوگا، لگتا ایسا ہے کہ آنے والی عبوری حکومت کا قیام لمبا ہوگا۔ پنجاب سے شاہد خاقان عباسی ممکنہ اور مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں۔شاہدخاقان عباسی سیاسی حلقوں کو بھی قابل قبول ہو سکتے ہیں جب کہ حفیظ شیخ مالیاتی اداروں میں مقبول اور فنانشل مینجمنٹ کے تجربے کی بنیاد پر مضبوط امیدوارہیں۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی صورت مجھے انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آتے، لگتا ہے آنے والی عبوری حکومت کا قیام لمبا ہوگا۔
عمران اسماعیل

مزیدخبریں