شام میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق، نئے جانشین کا اعلان


دمشق(این این آئی)سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اپنے لیڈر ابوالحسین الحسینی القرشی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔القرشی کے بارے میں گروپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ شام کے شمال مغربی علاقے میں ایک مخالف جنگجو گروپ کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق داعش کے ایک ترجمان نے ٹیلی گرام پیغام رسانی ایپ پر اپنے چینلز پر ایک ریکارڈ پیغام جاری کیا اور اس میں کہا کہ ان کے لیڈر شام کے صوبہ ادلب میں شدت پسند گروپ ہیءتحریرالشام کے ساتھ براہ راست جھڑپوں میں مارے گئے ۔ترجمان نے اس پیغام میں داعش کے نئے سربراہ کا بھی اعلان کیا ہے اوراس کا نام ابی حفصان الہاشمی القرشی بتایا ہے۔وہ عراق اور شام میں برسرپیکار اس گروپ کے پانچویں سربراہ ہوں گے۔
داعش اعلان 

ای پیپر دی نیشن