میکسیکو سٹی(اے پی پی)میکسیکو کی ریاست نیریٹ میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ 22زخمی ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق نیریٹ کے سکیورٹی اور سٹیزن پروٹیکشن کے سیکرٹری جارج بینیٹو روڈریگز نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مسافر بس میکسیکو سٹی سے امریکا جاتے ہوئے ٹیپک کے شمالی بائی پاس کے قریب تقریبا 50 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس اور فائر فائٹرز، میکسیکن ریڈ کراس اور دیگر ایجنسیوں نے جائے حادثہ سے 22زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے تاہم اس حادثے میں 3بچوں سمیت 18افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
میکسیکو/ حادثہ