لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی ہاو¿سنگ سوسائٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیگم کوٹ چوک میں ”فضائل صحابہ کانفرنس“کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ فضائل صحابہ کانفرنس کی بیاد امام العصر علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید نے رکھی تھی جو 43 سال سے بڑی تواتر سے منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد جو لوگ تو ہین صحابہ کا ارتکاب کرتے ہیں ان کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جائیں اور دفاع صحابہ کرام کی عظمتوں کو بجا لایا جائے۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا فضائل صحابہ کانفرنس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پچھلی حکومت تباہی کا گڑھا کھود گئی ہے جو اقتدار میں آتا ہے وہ صادق و امین بنا جا تا ہے ۔ موجودہ حکمران وقت سے معاملات سنبھل نہیں رہے۔ مہنگے ترین بجلی بلوں نے قوم کو خون کے آنسو رولا دیا۔ رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے نے پو ری کر دی۔ سینٹ اور قومی اسمبلی میں خلاف شریعت بلوں کو ہر گز پاس نہیں ہونا چاہئے۔ توہین انبیاءاور توہین رسالت کے قوانین میں ترمیم کی بجائے ان قوانین کو سخت بنانا چاہئے۔ تا کہ جرم کرنے والے مجرمان کو سخت سزاملے جو پو ری قوم کیلئے عبرت کا باعث بنے۔ ہم سمجھتے ہیں ان سزاو¿ں میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔
بیگم کوٹ چوک میں ”فضائل صحابہ کانفرنس“کے انتظامات مکمل : ہشام الٰہی ظہیر
Aug 05, 2023