رضوانہ پر تشدد قانون کی عمل داری نہ ہونے کی دلیل ہے:شاداب رضا نقشبندی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ رضوانہ پر تشدد قانون کی عمل داری نہ ہونے کی دلیل ہے۔ کم عمر گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ پر تشدد قابل مذمت ہے۔ ایسے واقعات پر سیاست کی بجائے قانون سازی اور قانون پر عمل کی ضرورت ہے۔ معاشرتی تقسیم نے بے چینی اور عدم استحکام کو جنم دیاہے۔ بادشاہوں کا دور ختم ہوگا۔عوام باشعور ہیں کسی غیر قانونی فعل کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا۔ معاشرے میں پھیلتی لاقانونیت بھیانک روپ دھاررہی ہے۔ کم سن اور نوعمر کم عمر بچوں کوگھر پر ملازم رکھنا دوہری قانون شکنی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس پرشوربرپا کرنے اور اشرافیہ کے خلاف قانون پر عمل داری یقینی بنانے پرزور دے۔ ،حکومت تمام اشرافیہ کے گھروں میں موجود کم سن اور کم عمر ملازم بچوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن