لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگراموں نے ہمیں رسوا کیا۔ حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ گزشتہ روز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سودی نظام اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف ہے اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے حکمران سودی نظام کے بغیر چل ہی نہیں رہے۔ اسلامی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے اور غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے۔ یہ بدبخت حکمرانوں کی نہوست کی وجہ ہے آئی ایم ایف کے پروگراموں کی وجہ سے ہمیشہ رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ موجودگی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ لوگ بھوک وافلاس کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں ۔بے روزگاری کی وجہ سے ڈکیتیوں اور جرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور قوم حکومت سے مایوس ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو جھوٹی تسلیوں کی بجائے معیشت کو مضبوط کرنے پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں
سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے:عبد الغفار روپڑی
Aug 05, 2023