قادیانی اسلام اورملک دونوں کے کھلے دشمن ہیں:راغب حسین نعیمی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قادیانی اسلام اورملک دونوں کے کھلے دشمن ہیں۔ قادیانی فتنے کی اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مسلمانوں کو عقید ختم نبوت متعلق آگاہی دیناامت مسلمہ کااہم فریضہ ہے۔ختم نبوت کے قوانین ،تحفظ نامو س رسالت قانون کیخلاف اندرونی اور بیرونی طورپرسازشیں عروج پرہیں۔ ان تما م سازشوں بے نقاب کرنا انتہائی اہم ہے۔ زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے۔ بنیاد کے بغیر کو ئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی۔ اس لیے انگریز سامراج نے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کر تے ہو ئے مرزا غلام احمد قادیانی کو کھڑا کیا تا کہ مسلمانوں کا نبی کریم سے رشتہ کمزور کر دیا جا ئے۔ مسلمان ختم نبوت اور ناموس رسالت کی پاسبانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔ حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن