علامہ عارف حسین الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے:ساجد علی نقوی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ اصول و نظریات ان کی شخصیت کا اہم اور نمایاں پہلو تھا۔ اس وجہ سے وہ بہت کم وقت میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ایک بہترین رہنما کے طور پر ابھرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید قائد کی 35ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن علامہ عارف حسین الحسینی کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا۔ انہوں نے ایک نئی سوچ اور فکر دی اور نئی طرح ڈالی ۔

ای پیپر دی نیشن