لاہور(نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ساری انتظامیہ کی سخت سرزنش کر دی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے پی آئی سی کا اچانک دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال سے پی آئی سی میں ریفر ہونے والے مریض کی عیادت بھی کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کسی مریض کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے تمام آپریشن تھیٹرز کے سامپلز انفیکشن آڈٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ پی آئی سی کا 3 گھنٹے تک تفصیلی دورہ کیا ہے۔ پی آئی سی کے تمام آپریشن تھیٹرز کا انفیکشن آڈٹ کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کادورہ پی آئی سی ہسپتال ،انتظامیہ کی سرزنش
Aug 05, 2023