وقت کے فرعونوں کے ہاتھوں مجبور ، مظلوم امام حسین ؓکو پکار رہی ہے:قاری زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان اور جماعت اہلسنت پاکستان لاہور کینٹ کے زیر اہتمام سید اشہداءحضرت سیدنا امام حسینؓ اور ان کی رفقاءکی یاد میں ”شہدائے اسلام کانفرنس“ بزرگ عالم دین مولانا عطاءالرحمن نقشبندی کی صدارت میں جا معہ المرکزالاسلامی والٹن میں منعقد ہوئی۔کانفرنس سے جمعیت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر، علامہ پیر جمال الدین بغدادی،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،قاری اقبال عارف،مولانا مستنصر احمد نورانی، مولانا محمد فیضان،قاری لیا قت علی رضوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ وقت کے یزیدوں اور فرعونوں کے ہاتھوں مجبور اور مظلوم انسانیت امام حسین کو پکار رہی ہے۔ آج اگر امام حسینؓ کے نام لیوا باطل کے خلاف میدان عمل میں نکل آئیں تو یزید کا کوئی پیروکار حکمران ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا لیکن افسوس ہم سب منافقت کا شکار ہیں۔ نام امام حسینؓ کالیتے ہیں لیکن عملاً یزیدوںکے ساتھ کھڑے ہیں اور مسلمانوں کاناحق خون بہانے والوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ کرپٹ اور بددیانت سیاستدانوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔ بلوچستان کراچی اور خیبر پی کے میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن