مقررہ وقت پر الیکشن میں ہی ساری سیاسی جماعتوں کا مفاد ہے:چودھری اسلم گل 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کی طرح اتحادی جماعتیں دیگر اہم معاملات پر بھی متفقہ لائحہ عمل اپنائیں گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی انتخابی معرکہ سر کرنے کیلئے تیار ہے۔مقررہ وقت پر الیکشن میں ہی ساری سیاسی جماعتوں کا مفاد ہے۔جوں جوں اس میں تاخیر ہو گی۔ اس کا خمیازہ سب کو بھگتنا پڑیگا۔ لہٰذا عام انتخابات کی تاریخ پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن