جارجیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، اطلاعات کے مطابق ملبے سے 7 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ 30سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے پہاڑی سلسلے کے شمال مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے ریزورٹ علاقے میں مٹی کے تودے رہائشی عمارتوں پر گر گئے، یہ علاقہ وسیع جنگلات اور قدرتی چشموں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی جگہ پر موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔بتایا جارہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی بنیاد ی وجہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مسلسل ہونے والی بارشیں ہیں۔ جس کے باعث دور دراز اور دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔