جج کی اہلیہ کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی آکسیجن ہٹادی گئی ہے۔سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کو آئی سی یو سے نکالنے کا فیصلہ2روز بعد کیا جائے گا، رضوانہ کو ابھی ڈرپس لگائی جا رہی ہیں۔پروفیسر جودت سلیم کے مطابق رضوانہ کے خون میں انفیکشن کافی کم ہوا ہے، انفیکشن کم ہونے کے باعث رضوانہ کچھ کھاپی رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے مزاج میں بھی بہتری آئی ہے، رضوانہ اب گھبراتی نہیں ، بات چیت بھی کر رہی ہے۔