کل چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہو جائے گی ، اعتزاز احسن

Aug 05, 2023 | 13:31

سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے گی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ کل سسپنڈ ہوجائے گا، اگر قید ہوتی ہے تو پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ اب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جائے گا، سمجھ نہیں آرہا کہ کیس بار بار ایک ہی جج کے پاس کیوں بھیجا گیا۔

مزیدخبریں