عمران خان کی گرفتاری پرعلی محمدخان کاردعمل

Aug 05, 2023 | 14:19

 پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان  نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمرا ن خان کو انصاف نہیں ملا، ہم توشہ خانہ فیصلہ کے خلاف اپیل میں اعلیٰ عدلیہ میں جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان  نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف رہا بھی ہونگے انکی سزا بھی ختم ہوگی اور وہ الیکشن بھی لڑیں گے انشاءاللّٰہ۔پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان  نے مزید کہا کہ کارکنان اور عوام سے درخواست ہے کہ پرامن رہیں اور کوئی قانون کو ہاتھ میں نہ لے تاکہ 9مئی جیسے حالات دوبارہ پیدا نہ ہوں۔ ہمارے لیڈر جلد ہمارے بیچ ہونگے انشاءاللّٰہ۔

مزیدخبریں