امریکا کی ریاست انڈیانا میں دو بچوں کی ماں ایشلے سمرز پکنک کے دوران حد سے زیادہ پانی پی جانے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشلے سمرز جولائی کے چوتھے ہفتے میں بچوں اور شوہر کے ساتھ ساحل سمندر پر پکنک منانے کیلیے گئی تھیں۔خاتون نے محسوس کیا کہ گرمی کی وجہ سے انہیں بار بار پیاس لگ رہی ہے اور جسم میں پانی کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے پیاس بجھانے کیلیے زیادہ سے زیادہ پانی پیا اور جب پکنک ختم کر کے گھر پہنچیں تو گاڑی سے اترتے ہی زمین پر گر پڑیں۔خاتون کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران کم از کم پانی کی چار بوتلیں پی لیں جبکہ ایک بوتل کم از کم 16 اونس کی تھی، اس طرح ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران 64 اونس پانی استعمال کیا جو آدھا گیلن بنتا ہے۔ڈاکٹروں نے غیر معمولی کیس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی کم وقت میں بہت زیادہ پانی کے استعمال کی وجہ سے حیران تھے کیونکہ انسانی گردے ایک لیٹر پانی کو صاف کرنے کیلیے کم از کم 1 گھنٹے کلا وقت لیتے ہیں۔ان کے مطابق یہ اچھی بات ہے کہ گرمی میں پکنک کے دوران پانی کا استعمال کیا جائے لیکن حد سے زیادہ استعمال پانی کو زہر بناتا ہے۔