جنوبی کوریا میں منعقدہ 25 ویں انٹرنیشنل سکاٹ کیمپ میں سعودی ملبوسات کے چرچے ہیں۔العربیہ نیٹ کے مطابق سکاٹ کیمپ کا اہتمام سعودی سکاٹ سوسائٹی نے کیا تھا جس میں 158 ممالک کے 43 ہزار سے زیادہ نوجوان شریک تھے۔ اس کا سلوگن اپنا خواب لکھو ہے۔ سعودی سوسائٹی نے سکاٹ کیمپ میں عوامی طرز کا خیمہ نصب کیا جس میں سعودی عرب کے ملبوسات پہن کر شرکت کی گئی۔سعودی عرب کے زرق برق ملبوسات دنیا بھر کے سکاٹس نے پسند کیے اور انہیں پہن کر یادگاری تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر مردانہ و زنانہ ملبوسات کے بارے میں معلومات لی گئیں اور پوچھا گیا کہ کونسا لباس کس موقع پر اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ ۔کیمپ میں سعودی عرب کے تمام علاقوں کے روایتی ملبوسات پیش کیے گئے ۔
جنوبی کوریا میں سعودی ملبوسات کے چرچے
Aug 05, 2023 | 15:10