سعودی عرب میں جنگلی حیاتیاتی کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بابون بندروں کو کھانا دینا قابل سزا عمل ہے، اس پر 500 ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات نے جاری بیان میں کہا کہ شاہراہوں سے سفر کرتے وقت بعض افراد بابون بندروں کو اپنی گاڑی سے کھانا ڈالتے ہیں وہ ایسا نہ کریں اس پر سزا ہے۔ سی سی کیمروں کی مدد سے اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات ان دنوں سعودی عرب کے متاثرہ مقامات پر ببون بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے۔
بندروں کو کھانا دینے پر جرمانہ، سی سی ٹی وی کیمروں سے نشاندہی کی جائے گی، سعودی محکمہ جنگلی حیات
Aug 05, 2023 | 15:26