محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، اٹک، میانوالی، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالا، گجرات، مری اور گلیات میں بھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالا میں 102ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد کے علاقوں بوکرا میں67، سید پور میں 46، گولڑہ میں45، زیروپوائنٹ پر24 اور ایئرپورٹ پر23ملی میٹر بارش ہوئی، راولپنڈی کے علاقوں کچہری میں 56، چکلالہ ایئرپورٹ پر 34اور شمس آباد میں 17ملی میٹر بارش ہوئی، چکوال میں 51، حافظ آباد میں 46، سیالکوٹ میں 44، منڈی بہاﺅالدین میں35، گجرات میں 20، منگلا میں 17، مری میں13، اور جہلم میں 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر میں 54، مالم جبہ میں 28، کاکول میں8، بالاکوٹ میں 7اور سیدو شریف میں 3جبکہ کشمیر کے علاقوں مظفرآباد اور راولاکوٹ میں ایک،ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں می کا تناسب 65فیصد رہنے کی توقع ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
Aug 05, 2023 | 16:16