یورپی یونین کوپرنیکس کلائمٹ چینج سروس کی رپورٹ موصول کے مطابق رواں ہفتے سطح سمندر کا یومیہ عالمی اوسط درجہ حرارت 20.96 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا۔کلائمٹ چینج سروس کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ریکارڈ ہونے والے یومیہ سطح سمندر کے درجہ حرارت نے 2016 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، 2016 میں سطح سمندرکا عالمی یومیہ اوسط درجہ حرارت 20.95 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اگست میں عام طور پر سمندر اتنا گرم نہیں ہوتا، مارچ میں سمندر دنیا بھر میں سب سے زیادہ گرم ہوتے ہیں، سمندر آب و ہوا کو کنٹرول کرتے ہیں اور گرمی کو جذب کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سمندری ٹھنڈی ہوائیں زمین کے زائد درجہ حرارت کو قابل برداشت بناتی ہیں، سمندر گرم ہونے سے ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے،گرم سمندر کے باعث ماحول میں گرین ہاؤس گیس زیادہ ہوگی۔کلائمٹ چینج سروس کے مطابق گرم ہونے والے سمندر برف پگھلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، تیزی سے پگھلتی برف سطح سمندر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
رواں ہفتے یومیہ سطح سمندر کے درجہ حرارت نے ریکارڈ توڑ ڈالا
Aug 05, 2023 | 16:30