امریکا میں ساحل سمندر پر شارک لوگوں کے انتہائی قریب آگئی

Aug 05, 2023 | 17:38

ویب ڈیسک
امریکا میں ساحل سمندر پر شارک لوگوں کے انتہائی قریب آگئی
امریکا میں ساحل سمندر پر شارک لوگوں کے انتہائی قریب آگئی

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ساحل سمندر پر شارک مچھلی پانی میں موجود لوگوں کے انتہائی قریب آگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پانی میں موجود لوگ شارک کو انتہائی قریب دیکھ کر ڈر گئے اور صدمے کے باعث حیران اور جم کر رہ گئے۔رپورٹس کے مطابق کمر سے اونچے پانی میں کھڑے لوگوں کی جانب آتی شارک نے اچانک راستہ بدلا جس کے بعد لوگوں کی جان میں جان آئی۔اس واقعے کی تمام ویڈیو ڈرون کیمرے کے ذریعے ریکارڈ ہوگئی اور اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ شارک 14 فٹ لمبی اور 450 کلو سے زائد وزنی تھی۔ویڈیو شیئر کرنے والے شخص نے بتایا کہ پانی میں موجود تمام لوگ اس کے دوست ہیں۔


 


 

مزیدخبریں