یوم شہدا پولیس کے موقع پر افواج پاکستان کی جانب سے بہادر پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا کہ پولیس کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیں دیں، ان قربانیوں، غیرمتزلزل عزم اور ہمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا. افواج کے افسران اور جوان پولیس کے ان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان شہیدوں نے جان کے نذرانے دیکر قوم کی حفاظ کی. ان شہیدوں کی قربانیاں ہمارے حوصلے بڑھاتی ہیں.ہم شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دریں اثنا آئی جی سندھ نے بھی یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے رینجرز اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر کام کیا. سیاسی تشدد اور دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ آج امن و امان کے حوالے سے دیگر چیلنجز ہیں، آج سندھ میں امن کی صورت حال شہدا کی قربانیاں سے بہتر ہے. امن وامان کے لحاظ سے سندھ میں ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر صورت حال ہے۔انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے 2400 شہدا نے اپنا خون بہایا، پولیس کے شہدا نے قربانیاں دیکر اپنے شہروں اور علاقوں کا دفاع کیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد شہدا کے اہلخانہ کو بتانا ہے کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے۔