لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرس اولمپکس میں دہشتگردی کے امکانات بڑھ جانے کے بعد حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا۔ اولمپک مقابلوں کے دوران سٹیڈیم کے قریب مقام پر مشکوک چیز ملنے پر بم الرٹ جاری کیا گیا۔اس وقت سٹیڈیم پہلا سیشن مکمل ہونے کے بعد خالی ہو چکا تھا۔ قریبی ریلوے سٹیشن کو سکیورٹی کے پیش نظر بند کردیا گیا۔ دوسری جانب فرنچ وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کا کہنا ہے کہ حکام کو اولمپک گیمز کے پہلے ہفتے میں دہشت گردی کے کسی بڑے خطرے کا پتہ نہیں چلا۔
ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پیرس اولمپکس کی سکیورٹی مزید سخت
Aug 05, 2024