لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی کسی کرکٹر کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق کمیٹی کی تشکیل اور رپورٹ بنانے کا ٹاسک دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقائق سے منافی ہیں۔پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنے کے سلسلے میں خبر من گھڑت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے امریکہ میں ٹی 20ورلڈکپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے کرکٹرز کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا ایک سابق کپتان پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں سینئر منیجر وہاب ریاض، منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیر ی کرسٹن شامل ہیں۔ وقار یونس اس عمل کا حصہ ہوں گے۔