پاکستان چین  سے سیکھ کرمعاشی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی بنا سکتا ہے:ذکی اعجاز

Aug 05, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے قائمقام صدر ذکی اعجاز نے کہاہے کہ ماہرین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی چینی وفد کے دورہ سے صنعت، زراعت، اقتصادی زونز جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے   کہا کہ چین سے سیکھ کر پاکستان معاشی چیلنجز پر قابو پانے اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر سکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چینی ماہرینکے اعلیٰ سطح  وفد کی دورہ پاکستان آمد  پرملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے وفد کا خیرمقدم کرتے کہا اس وقت صنعتی تعاون بہت اہم ہے  اسے پاکستان منتقل کیا جا سکتا ہے۔ مشترکہ منصوبے اور تعاون مزید مواقعے پیدا کرے گا۔  چینی وفد کی پاکستانی صنعتکاروں اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں کیساتھ گفتگومیں ٹیکنالوجی کی منتقلی، صنعت کاری، اقتصادی پالیسی، صنعتی ترقی، اور پائیدار ترقی سمیت مختلف موضوعات پربات ہوئی۔ذکی اعجازنے کہا سی پیک  علاقائی رابطوں کا فریم ورک ہے جوسرمایہ کاری کے مختلف مواقع فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں