ہنر مند افرادی قوت ملکی و اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیرہے:میاںکاشف اشفاق

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ جدید سائنسی خطوط پر تربیت یافتہ و ہنر مند افرادی قوت کاروبار کی کامیابی اور ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔ گزشتہ روز ’’معاشی نمو میں ہنر مند افرادی قوت کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے  انہوں نے کہا دنیا تیزی سے جدید علم اور ٹیکنالوجی کی بنیادوں پر ترقی یافتہ معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ پاکستان میں بھی ان بنیادوں پر ٹیلنٹ کو فروغ دینا معاشی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے ۔ ہمیں تمام شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت کی  کمی کا سامنا ہے‘ ہمارے ٹیکنیکل کالجز اور انسٹیٹیوٹ صنعتی شعبوں کی  طلب کو پورا کرنے کیلئے مطلوبہ تعداد میں طلبہ کو داخل کرنے کی گنجائش اور صلاحیت نہیں رکھتے۔ دیگر مقررین میں ثناء چوہدری، حفصہ، سعدیہ، آمنہ، ندا، ایمن، کشمالہ اور فضا شامل تھے جنہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ملک   میں زیادہ سے زیادہ معیاری ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ قائم کیے جائیں جس سے   روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے‘پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن