لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ تاجر دوست سکیم اورایڈوانس ٹیکس ٹیبل کے حوالے سے پایا جانے والا ابہام دور کیا جانا چاہیے ،سادہ ٹیکس ریٹرن کے اجرا ء کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر طبقہ ٹیکس دینے سے انکاری نہیں ،ایف بی آر کی مہم جوئی اور بغیر مشاورت فیصلوں کی وجہ سے معاملات خراب ہوتے آئے ہیں۔