ٹیکس دہندگان کی شکایات کا 60 دن کے اندردور کی جائیں:وفاقی ٹیکس محتسب 

Aug 05, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ملک بھر میں ایف ٹی او کے تمام مشیروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ ٹیکس دہندگان کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فوری فراہمی کیلئے انکی شکایات کا 60 دن کے اندر ازالہ یقینی بنائیں۔ گزشتہ روز کاروباری برادری کے نمائندہ افراد کیساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے انہوں نے کہا اس ہدایت کا مقصد ٹیکس دہندگان کی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے انہیں بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے۔  60 دن کی سخت ڈیڈ لائن مقرر کرنے سے یہ عمل کو تیز تر ہو گا اور کیسز نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر میں کمی آئے گی۔

مزیدخبریں