سیلز ٹیکس  سنگل ڈیجٹ کرکے1ہزار ارب کی کرپشن روکناممکن‘میاں عبدالغفار

Aug 05, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کے ریٹس کو سنگل ڈیجٹ کرکے ایک ہزار ارب کی کرپشن اور ریفنڈز سے چھٹکارا پایا جا سکتاہے،نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی بجائے ٹیکسز کی تعداد اور شرح کو بڑھانا کوئی کامیابی نہیں بلکہ اس سے سسٹم کولیپس کر جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ٹیکس بارز کے ممبران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کرپشن سیلز ٹیکس میں کی جارہی ہے، آدھے سے زیادہ سیلز ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع ہونے کی بجائے جیبوں میں چلا جاتا ہے۔ سیلز ٹیکس کو 18فیصد کی بجائے سنگل ڈیجٹ ہونا چاہیے ،حکومت اسے   نافذ کر کے دیکھ لے بغیر کسی مہم جوئی کے زیادہ محصولات اکٹھے ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کے نظام کی کمزور بنیادوں پربغیر سوچ بچار  کیے مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

مزیدخبریں