قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے)عالم چوک سے قلعہ دیدار سنگھ روڈ اربوں روپے کا میگا پروجیکٹ مکمل ہونے سے قبل ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا۔شہریوں اور عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کہ اس سڑک کی تحقیقت کروائی جائے۔ لدھیوالہ وڑائچ اور گردونواح کے رہائشیوں کے ایک لمبے عرصہ احتجاج کے بعد حافظ آباد روڈ کی تعمیر کا عمل شروع توہو گیا تھا مگر کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا۔ روڈ کو اگر چیک کیا جائے تو ٹھیکیدار کی جانب سے جگہ جگہ اس روڈ کو پینکچر بھی لگے جا رہے ہیں۔شہریوں اور عوامی وسماجی حلقوں کا''نوائے وقت'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے اس روڈ کو بننے میں بیس سال سے زائد کا عرصہ لگ گیا ،اب جب یہ روڈ بن رہا ہے تو روڈ میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔جبکہ اس طرح روڈ کی مدت ایک دو سال ہی ہو گی، گردونواح کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے فوراً نوٹس لینیکامطالبہ کیا ہے۔جبکہ نوائے وقت نے اس روڈ کے متعلق ایکسین ہائی وے حافظ قدیر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں روڈ پر کیا جانے والا تعمیری کام چیک کرتا ہوں۔