شیخوپورہ:پیشگی انتظامات فائدہ مند،بارش کے پانی کی فوری نکاسی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انتظامیہ کی طرف سے برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کے باعث گز شتہ روز ہونے والی با رش کا پانی فوری طور پر نکل گیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں جمیل اور چیف آفیسر بلدیہ شیخوپورہ ملک محمد منشاء نے تمام ڈسپوزل کو 12گھنٹے تک فعا ل رکھا جبکہ بلدیہ شیخوپورہ کا عملہ نکاسی آب کیلئے شہر کے نشیبی علاقوں میں موجود رہا جس پر شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ طرح کے اقدامات سے شہریوں کو مشکلات کے بجائے ریلیف ملاہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں تجا و ز ا ت کے خاتمے کیلئے سخت آپریشن کیا جائے مین بازار اور اس کی ملحقہ گلیوں عزیز بھٹی روڈ ،چوک پیر بہار شاہ ،ہائوسنگ کا لونی ، سبزی منڈی سمیت جناح پارک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل میں بھی کمی ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن