شیخوپورہ (سلطا ن حمیدراہی+ڈاکٹرشیخ جمیل اختر+سیف الرحمن سیفی) حکومت پاکستان نے تاجر دوست سکیم کے تحت دکاندا روں سے ماہانہ ایڈوانس ٹیکس وصول کرنے کے سلسلہ میں ضلع شیخوپورہ کوبھی شامل کرلیاگیاہے۔ایف بی آرکاعملہ مارکیٹوں ، پلا زوں کا سروے کرکے دکانداروں کوتاجردوست ٹیکس سکیم میں شامل کرے گا۔ایک سروے کے مطابق شیخوپورہ میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے دکاندار موجود ہے جنہوں نے ایف بی آر شیخوپورہ کے عملہ کی مبینہ طور پر ملی بھگت سے اپنے کاروبا رکو رجسٹرڈنہیں کروایا اور وہ کروڑوں روپے ٹیکس ہضم کر رہے ہیں مزید پتہ چلا ہے کہ ایف بی آرشیخوپورہ کے بعض اہلکار عرصہ دراز سے تعینات ہیں جو مقامی تاجروں سے رشوت لے کرٹیکس سے بچنے کا طریقہ کار بھی بتا رہے ہیں۔