لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)مغل چک کی سرکاری ڈسپنسری میں پانچ ماہ سے تعیناتی نہ ہو نے سے تالا لگ گیا۔ ڈسپنسر،چوکیداراور خاکروپ ہفتے بعد آ کر اپنی حاضری لگا کر چلے جاتے ہیں،چار دیہاتوں کے مریض علاج معالجہ کے لئے خوار ہونے لگے اہل دیہہ کا سی او ہیلتھ سے ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کے نواحی گائوں مغل چک کلاں میں سرکاری ڈسپنسری میں تعینات ڈاکٹر ثمیر علی کا تبادلہ اروپ کر دیا گیا پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہونے سے مغل چک کلاں مغل چک خورد جموں ڈیرہ اور قاضی کوٹ کے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈسپنسری کے دیگر ملازمین نے عمارت کو تالا لگا دیا ہے اور ہفتے بعد آ کر حاضری لگا کر چلے جاتے ہیں اہل دیہہ نے سی او ہیلتھ سے اپیل کی ہے کے ڈسپنسری میں جلد ازجلد ڈاکٹر کی تعیناتی کر کے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا آغاز کیاجائے ۔
لدھیوالہ وڑائچ:مغل چک ڈسپنسری میں پانچ ماہ سے ڈاکٹرکی تعیناتی نہ ہو سکی
Aug 05, 2024