پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے:میاں زاہد صدیق 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و انجمن تاجران شرقپور روڈ کے صدرمیاں زاہد صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے مگر پی ٹی آئی اس راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کررہی ہے جس سے اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اپنی عملی عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے ویژن کی تکمیل کے تحت آئندہ انتخابات میں بھی (ن) لیگ جیتے گی عوام کو ہر چیز میں ریلیف ملتا نظر آرہا ہے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل (ن)لیگ کا شعارہے اور آنیوالے دنوں میں عوام مزید ریلیف محسوس کرینگے، پی ٹی آئی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات شکست کا اعتراف ہے احتجاج کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس سازش کورچانے والے عناصر مایوسی کے سواء کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے، عوام انتشاری ٹولے کے کسی فریب میں نہیں آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن