شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کی ہدایت پر ایس ایس پی انٹیلی جنس نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شیخوپورہ میں طالبات کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے معاملہ میں اپنی انکوائری رپورٹ میں کئیر ٹیکر عثمان تبسم کو کالج سے نکالنے کی سفارش کی اور لکھا کہ اس کا کردار اچھا نہیں،یہ انکوائری انہوں نے کالج کی بعض طالبات کے خط پر کی، مگر بااثر کئیر ٹیکر بدستور کالج ہذا میں تعینات ہے جس پر طالبات میں خو ف و ہراس پایا جاتا ہے،حالانکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے اسے معطل بھی کر رکھا ہے،واضح رہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شیخوپورہ کی طالبات نے اپنی شناخت اور نام چھپا کر وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کے نام شیخوپورہ کی طالبات کی دکھ بھری داستان کے عنوان سے درخواست لکھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کالج میں طالبات کی عزتوں سے کھیلا اور انہیں جنسی حراساں کیا جاتا ہے۔
شیخوپورہ:طالبات کو حراساں کرنے کا معاملہ،کیئر ٹیکر کو نکالنے کی سفارش
Aug 05, 2024